نیوزی لینڈ کی فائنل میں رسائی سے ملکی شائقین مشکل میں پڑگئے

یہ معرکہ رات 9 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا اختتام ممکنہ طور پر علی الصبح 5 بجکر30 منٹ ہونا ہے۔

یہ معرکہ رات 9 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا اختتام ممکنہ طور پر علی الصبح 5 بجکر30 منٹ ہونا ہے۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کی ورلڈ کپ فائنل میں رسائی نے کیوی شائقین کو مشکل میں ڈال دیا۔


نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو یہ معرکہ رات 9 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا اختتام ممکنہ طور پر علی الصبح 5 بجکر30 منٹ ہونا ہے، یوں انھیں پوری رات جاگنا ہوگا، ویلنگٹن کے مے خانوں کو 20 یوم کیلیے رات 4 بجے تک کھلا رکھنے کے اجازت نامے دیے گئے تھے۔

سٹی کونسل کی خاتون ترجمان نے کہاکہ ہم نے شہر میں میچز دیکھنے کیلیے کوئی ' فین زونز ' نہیں بنائے ہیں لیکن اس غیرمعمولی صورتحال میں اگر شائقین اپنے طور پر کسی مقام کا تعین کرلیں تو پھر وہ وہاں رات بغیر مے نوشی کیے میچ دیکھ سکتے ہیں۔
Load Next Story