امریکا نے شامی باغیوں کو ہتھیار اور دوسرے آلات کی فراہمی شروع کردی امریکی اخبار

شامی باغیوں کو گاڑیاں، بارودی مواد، ہتھیار، جدید مواصلاتی نظام اور ابتدائی طبی امداد کا سامان فراہم کیا جارہا ہے،اخبار

امریکی حکومت کے اس اقدام سے شام میں جاری خانہ جنگی میں شدت آسکتی ہے، امریکی اخبار فوٹو: اے پی/فائل

ISLAMABAD:
معروف امریکی اخبار ''واشنگٹن پوسٹ'' کے مطابق امریکی حکومت نے شام کے باغیوں کو بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑنے کے لئے ہتھیار اور دوسرے آلات فراہم کرنا شروع کردیئے ہیں۔


امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے شام میں باغیوں کو بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑنے کے لئے گاڑیاں، بارودی مواد، ہتھیار، جدید مواصلاتی نظام اور ابتدائی طبی امداد کا سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ اخبار کے مطابق شام میں باغیوں کی مدد کا وعدہ اوباما انتظامیہ نے کیا تھا جسے اب عملی جامہ پہنایا جارہا ہے تاہم اس سے خانہ جنگی میں شدت آسکتی ہے۔
Load Next Story