افغانستان میں پرتشدد واقعے میں امریکی فوجی ہلاک

رواں سال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

رواں سال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی فوٹو:فائل

افغانستان میں پرتشدد واقعے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیٹو نے امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی تاہم واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ علاقے اور کیسے مارا گیا۔ کسی عسکری تنظیم نے بھی اس فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

رواں سال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی طالبان کے ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ 2018 میں افغانستان میں مختلف حملوں میں 12 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔


یہ بھی پڑھیں: طالبان اور افغان وفد کے درمیان امن کیلئے لائحہ عمل پر اتفاق

ایک طرف تو امریکا اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، دوسری طرف حالیہ عرصے میں افغانستان میں طالبان کے حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

رواں ہفتے منگل کو ایک انٹرویو میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں 4 میں سے تین نکات پر اتفاق ہوگیا جن میں جنگ بندی، بین الافغان مذاکرات، افغانستان سے امریکی اتحادی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کی امریکا اور اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی شامل ہیں۔
Load Next Story