کولمبیا میں خود کو حاملہ ظاہر کرکے کوکین اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار

جعلی پیٹ لگا کرحاملہ خاتون کا ڈرامہ رچانے والی خاتون سے60 ہزار امریکی ڈالر مالیت کی 2 کلو گرام کوکین برآمد کی گئی،حکام

جعلی پیٹ لگا کرحاملہ خاتون کا ڈرامہ رچانے والی خاتون سے60 ہزار امریکی ڈالر مالیت کی 2 کلو گرام کوکین برآمد کی گئی،حکام فوٹو: اے ایف پی

کولمبیا میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا جو حاملہ ہونے کا ڈرامہ رچاکر کوکین اسمگل کرتی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح نے حاملہ ہونے کا بہانہ بنا کر کوکین کو اپنے پیٹ میں چھپایا ہوا تھا اور وہ بوگاٹا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی تاہم خاتون سیاح پولیس کی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب ایک اہلکار نے اس سے پوچھا کہ وہ کتنے عرصے سے حاملہ ہے، سوال کے جواب میں جعلی حاملہ خاتون نے غصے کا اظہار کیا جس پر پولیس کو شک ہوا اور اس کی تلاشی لی گئی جس کے دوران اس کے جعلی پیٹ سے 60 ہزار امریکی ڈالر مالیت کی 2 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی۔


حکام کے مطابق سیاح خاتون پر منشیات رکھنے اور اس کی اسمگلنگ پر فرد جرم عائد کی جائے گی جس میں اسے 5 سے 8 سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بوگوٹا کے ایئرپورٹ سے اب تک 150 افراد کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سے ایک تہائی افراد غیر ملکی ہیں۔
Load Next Story