برمنگھم کے کالج میں مسلمان طالبات کے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی لگادی گئی

سيكيورٹی وجوہات كی بنا پر يہ اقدام اٹھانا ضروری تھا تاكہ كالج آنے والوں كی باآسانی شناخت ہوسكے، کالج انتظاميہ

سيكيورٹی وجوہات كی بنا پر يہ اقدام اٹھانا ضروری تھا تاكہ كالج آنے والوں كی باآسانی شناخت ہوسكے، کالج انتظاميہ

برطانوی شہر برمنگھم ميں واقع ايک كالج ميں مسلمان طالبات کے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔


برمنگھم میں واقع ميٹرو پوليٹن كالج كی انتظاميہ كی جانب سے مسلم طالبات كے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی عائد كردی گئی ہے، انتظاميہ كا مؤقف ہے كہ سيكيورٹی وجوہات كی بنا پر يہ اقدام اٹھانا ضروری تھا تاكہ كالج آنے والوں كی باآسانی شناخت ہوسكے، كالج كی طرف سے مذكورہ پابندی كے اعلان كے بعد برمنگھم میں رہائش پذير مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل ديكھنے ميں آيا ہے۔

دوسری جانب برطانوی ركن پارليمنٹ فلپ ہولوبون نے كالج كے فيصلے كا دفاع كرتے ہوئے كہا ہے كہ يہ پابندی صرف مسلمان طالبات كو ذہن ميں ركھ كر نہيں بنائی گئی بلكہ اس كالج ميں ہوڈ يز اور ٹوپياں پہننے پربھی پابندی عائد ہے۔
Load Next Story