عابد علی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو اپنا ہدف بنا لیا

ورلڈکپ ماضی کا قصہ بن چکا، اب ساری توجہ اگلی آنے والی سیریز پر ہے، عابد علی

ورلڈکپ ماضی کا قصہ بن چکا، اب ساری توجہ اگلی آنے والی سیریز پر ہے، عابد علی، فوٹو: فائل

ورلڈکپ کھیلنے کا خواب پورا نہ کرسکنے والے اوپنر عابد علی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو اپنا ہدف بنا لیا۔

اکتیس سالہ بلے باز نے برمنگھم سے واپس آنے کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے ۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر این سی اے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں جم ورک کے ساتھ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنارہےہیں۔


ڈبیومیچ میں سنچری اسکور کرنے والے عابد علی اپنےمستقبل سے مایوس نہیں، ان کا کہناہےکہ ورلڈکپ ماضی کا قصہ بن چکا، اب ساری توجہ اگلی آنے والی سیریز پر ہے۔ فٹنس میں بہتری لانےکے لیے مختلف جسمانی مشقیں کررہاہوں،اس کے ساتھ بیٹنگ کو بہتر بنانےپر توجہ مرکوز ہے،سلیکشن میرے ہاتھ میں نہیں، جب اور جہاں سلیکٹرز بہتر سمجھیں گے، موقع ملنےپر توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

عابد علی ابتدائی اعلان کردہ ورلڈکپ ٹیم میں شامل تھے تاہم میگا ایونٹ کےآغاز سےدو دن پہلے ان کو پندرہ رکنی اسکواڈ سے باہرکرکے برمنگھم میں ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔پاکستانی ٹیم کو اب ستمبر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کی میزبانی لاہور اور کراچی ملنے کا قوی امکان ہے۔
Load Next Story