جج کو ہٹا دیا گیا لیکن ان کے فیصلے سے متاثرہ شخص جیل میں ہے شاہد خاقان عباسی
پہلے وزرا ویڈیو کا دفاع کرتے رہے،اب حکومت جج کو ہٹانے کا دفاع کر رہی ہے، شاہد خاقان
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹا دیا گیا لیکن ان کے فیصلے سے متاثرہ شخص جیل میں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جج صاحب کا بیان حلفی خود ان کے خلاف چارج شیٹ ہے، جج خود اعتراف کر رہا ہے دباؤ میں فیصلہ دیا، کیس میں سپریم کورٹ کے ایک سینئر جج کو مانیٹرنگ جج کے طور پر تعینات کیا گیا اگر کوئی دباؤ تھا تو جج صاحب نےمانیٹرنگ جج کو کیوں نہیں بتایا؟ جج صاحب نے تھانے میں ایف آئی آر کیوں درج نہیں کرائی؟
یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی کا پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کا دیرینہ خواب آخر پورا ہوگیا، شہباز شریف
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج حکومت نے ایک دوسرا یوٹرن لیا ہے، پہلے وزرا ویڈیو کا دفاع کرتے رہے، اب حکومت جج کو ہٹانے کا دفاع کر رہی ہے، جج کو ہٹانے سے مزید شک پیدا ہو اور پورا نظام انصاف مشکوک ہو چکا ہے، بہت سے شواہد موجود ہیں،ان کے سامنے آنے سے انصاف کا نظام مزید متاثر ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں حکومت کی مداخلت کھل کر سامنے آ گئی، حکومت اس جج کو خرید سکتی ہے تو دوسرے کو بھی خرید سکتی ہے ، نوازشریف غیرقانونی حراست میں موجود ہیں، جج ارشد ملک کو ہٹا دیا گیالیکن ان کے فیصلے سے متاثر شخص جیل میں ہے۔