افغانستان سے پاکستان 60 ہزار کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پانچوں گرفتار ملزمان افغانستان کے خانہ بدوش ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،لفٹیننٹ کرنل غضنفر

پکڑی گئی چرس کی مالیت 15کروڑ روپے بنتی ہے۔ لفٹیننٹ کرنل غضنفرفوٹو: اے پی پی

سیکیورٹی فورسز نے اونٹوں کے قافلے میں بھاری مقدار میں منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


فرنٹئیر کور کے جوانوں نے افغانستان سے منشیات کی بھاری کھیپ طورخم کے راستے باڑہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، فرنٹئیر کور کے لفٹیننٹ کرنل غضنفر رضا نے میڈیا کو بتایا کہ 10 ستمبر کی رات خیبر ایجنسی کے علاقہ شلمان میں پہاڑی اور دشوار گزار راستوں پر مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملی۔ اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا تو 26اونٹوں کا قافلہ گزررہاتھا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، قافلے کی تلاشی کے دوران 60ہزار کلو گرام چرس پکڑئی گی جس کی مالیت 15کروڑ روپے بنتی ہے۔

لفٹیننٹ کرنل غضنفر کا کہنا تھا کہ منشیات کو خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ تک پہنچایا جانا تھا، پانچوں گرفتار ملزمان افغانستان کے خانہ بدوش ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story