شہزادہ ولیم کا فوج کی ملازمت چھوڑ کر فلاحی کاموں کے آغاز کا فیصلہ

شہزادہ ولیم اب فلاحی کاموں پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

شہزادہ ولیم دنیا میں ناپید ہونے والے جانوروں کے تحفظ کے سلسلے میں ایک منصوبے پر کام کریں گے۔

برطانوی شاہی تخت کے دوسرے ولی عہد شہزادہ ولیم نے فوج کی ملازمت چھوڑ کر فلاحی کاموں کے لئے اپنا وقت وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔


شاہی محل کے مطابق شہزادہ ولیم نے نے 7 سال تک برطانوی فوج میں خدمات انجام دیں اور منگل کو آرمڈ سروسز میں اپنی آخری شفٹ انجام دی، شہزادہ ولیم اب فلاحی کاموں پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ شاہی محل کے مطابق شہزادہ ولیم دنیا میں ناپید ہونے والے جانوروں کے تحفظ کے سلسلے میں ایک منصوبے پر کام کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ کچھ فلاحی منصوبوں پر بھی کام کرناچاہتے ہیں، شہزادہ ولیم شہزادی کیٹ میڈلٹن اور اپنے صاحبزادے شہزادہ جارج کے ساتھ جلد اپنے کنسنگٹن پیلس منتقل ہوجائیں گے۔
Load Next Story