لیلیٰ نے 1955ء میں ’’وعدہ‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا
1941ء میں پیدا ہوئیں،اصل نام رشک قمرتھا، مرکزی اورثانوی کردار ادا کیے
اداکارہ لیلیٰ 1941ء میں میانوالی شہر میں پیدا ہوئیں ان کا اصلی نام رشک قمر رکھا گیا تھا ، نوسال کی تھیں جب ان کے والدین گجرات منتقل ہوگئے۔
چند سال بعد یہاں سے یہ پشاور چلے گئے لیکن کچھ عرصہ بعد ہی واپس گجرات آگئے مگر رشک قمر کے ساتھ باپ ساتھ نہ تھا۔ اس کے بارے میں یہ بتایا جاتا ہے کہ گجرات میں وہ فیروز الدین گرلز ہائی اسکول میں زیرتعلم رہی ۔ جدت پسندی اس کی فطرت کا نمایاں پہلو تھا ، نت نئے ڈیزائن اور بھڑکیلے قسم کے لباس کی وہ بیحد شوقین تھی اور منچلے نوجوانوں نے اسے ''گرین ٹیوب'' ، '' وائٹ گرل'' ، ''حسن کی شہزادی '' جیسے القابات سے دے رکھے تھے۔ اسے فلمیں دیکھنے کا بھی جنون کی حد تک شوق تھا اس کے ساتھ ہی وہ فلموں میں کام کرنے کے خواب بھی دیکھنے لگی۔
آخر کار وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی اور عیسی غزنوی کے ذریعے 1955ء میں ڈبلیو زیڈ احمد کی فلم ''وعدہ'' حاصل کرلی جس میں اسے ایک سائیڈ رول مچھیرن میں کاسٹ کیا گیا۔ اس فلم کے ذریعے فلم بینوں کے ساتھ وہ پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز کی نظروں میںبھی آگئی ۔ کچھ عرصہ تک وہ خود کو عیسی غزنوی کے شریک حیات کی حیثیت سے مشہور کیے رکھا مگر بعدازاں اس کی سختی سے تردید کردی ۔ رشک قمر نے لیلی کے فلمی نام سے اپنا فلمی سفر شروع کیا اور بھرپور فلمی زندگی گزاری ۔
چنچل اور شوخ کرداروں میں تو وہ بے حد جچتی ہی تھی لیکن سنجیدہ رول بھی اس نے بڑی خوش اسلوبی عمدگی اور کامیابی سے ادا کرکے اپنی فنی صلاحیتوں کو منوایا۔ اس نے بے شمار فلموں میں مرکزی اور اہم ثانوی کردار ادا کیے ۔ جن میں ''توحید '' ،'' بھروسہ'' ، '' لکن میٹی'' ،'' شیرا'' ، ''بہن بھائی '' ،''کرتار سنگھ '' ، '' چوڑیاں '' ، '' پھولے خان '' ، '' عزت '' ،'' رانی خان'' ،''دل نادان'' ، '' گمراہ '' ، '' چاچا خواہ مخواہ'' ، '' اندھی محبت'' ، '' جھلک'' ، '' شرارت'' ، '' بیٹا'' ، ''سسرال '' ، '' صبح کہیں شام کہیں'' ، ''گھونگھٹ'' ، '' کوہ قاف'' ، '' واہ بھئی واہ '' ،'' چھوٹی سی دنیا'' ، '' چھوٹی سی دنیا'' ، '' جھومر'' ، '' گلبدین'' میں کام کیا جب کہ '' شکنجہ'' نامی فلم بھی پروڈیوس کی ۔
معروف تقسیم کار و فلمساز ایم نسیم پاپولر پکچرز لاہور کے ساتھ لیلی نے شادی کرلی تھی۔ ان فلموں میں کرتار سنگھ فلم میں عمرے کی بہن کا جو کردار ادا کیا وہ اس کی سب سے یادگار اور پاورفل پرفارمنس تھی ۔ سویٹی نام کی اداکارہ جس نے ایس سلیمان کی فلم ''زنجیر'' میں کام کیا تھا وہ اس کی بیٹی تھی۔ اس کی بیٹی سویٹی کی بیٹی یعنی نواسی جاناں ملک کے نام سے ماڈلنگ اور ٹی وی انڈسٹری میں کام کر رہی ہے۔