ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کیلیے اہم اجلاس آج طلب
اجلاس میں پاکستان کے ایئرپورٹس کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنانے اورسی اے اے کے مستقبل کا بھی فیصلہ کیا جائیگا۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں آج پاکستان کے ایئر پورٹس سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیاگیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کیمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان، سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت اور سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان کے ایئرپورٹس کوبین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا جائزہ لیا جائیگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو اہم شعبوںکو الگ کرنے کی باقاعدہ منظوری بھی دی جائے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے شعبہ ریگولٹری کو بھی الگ کردیا جائیگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئرپورٹ سروسزکو بھی آوٹ سورس کرنے کے حوالے اہم فیصلے ہوںگے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولٹری کو الگ کرنیکا مقصد بین الاقوامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے معیارکیمطابق ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان کے ایئرپورٹس دنیاکے جدید ترین ایئرپورٹ ہوں، مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہوںاورسیاحت کوفروغ حاصل ہو۔ 1982ء میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کوایک خودمختارادارہ بنایاگیا تھا جس کے مستقبل کے حوالے اہم فیصلے اجلاس میں متوقع ہیں۔