ممنون حسین کے فیس بک پیج پر عوام شکایات درج کرانے لگے

ممنون حسین کے فیس بک پر موجود دوستوں میں صحافی، ادیب، شاعر، دانشور، سیاست دان اوردیگر بھی شامل ہیں۔

ممنون حسین کے فیس بک پر موجود دوستوں میں صحافی، ادیب، شاعر، دانشور، سیاست دان اوردیگر بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین کے نام سے منسوب فیس بک کے پیج پرعوام نے حلف اٹھانے پرمبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل کے حل کے لیے شکایات بھی درج کرانا شروع کردیں۔


سوشل میڈیا کے اس اہم رابطے کے ذریعے میں صدرمملکت کے نام سے کئی پیج قائم ہیں، تاہم ممنون حسین کے نام سے اکائونٹ میں پیغام دیا گیا ہے کہ یہی صدر پاکستان کا حقیقی اور اصل پیج ہے اور دیگر پیج جعلی ہیں، کراچی لائنز کے رہائشی ممنون حسین کے فیس بک پر موجود دوستوں میں صحافی، ادیب، شاعر، دانشور، سیاست دان اوردیگر بھی شامل ہیں جبکہ 1977 افراد اس پیج کو فالو کر رہے ہیں۔

ممنون حسین نے رمضان المبارک نامی کتاب کو پسندیدہ قرار دیا ہے،وہ ایکسپریس نیوز سمیت10مختلف ٹی وی شوزکو پسند کرتے ہیں،ادھر سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ سماجی رابطہ میں صدرمملکت کے نام سے منسوب جعلی اورغیر مستند پیج فوری طور پرختم کرائے جائیں تاکہ سادہ لوح افرادکسی بھی قسم کے فراڈ اور دھوکہ دہی کا شکارنہ ہو سکیں جبکہ صدر مملکت کی تصدیق اور اجازت کے بعد ہی ذاتی پیج کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story