ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع
مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
VIENNA:
تورغر اور شانگلہ سے پولیو سے متاثرہ کیسز سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع تورغر، زیریں کوہستان ، بالا کوہستان، کوہی پلاس، بٹگرام، اور شانگلہ میں مکمل جب کہ مانسہرہ اور ہری پور کی بعض یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔
مہم کے دوران مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے 6لاکھ 14ہزار 590 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جب کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت سیکیورٹی میں 2 ہزار 657 تربیت یافتہ پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں. ان پولیو ٹیموں میں 2 ہزار 342 موبائل، 208 فکسڈ، 86ٹرانزٹ اور 21 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 641ایریا انچارجز کی تعنیاتی بھی کی گئی ہے۔
بنوں ڈویژن ملک بھر میں پولیو کیسز کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہائی رسک قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جولائی سے ستمبر تک تین انسداد پولیو مہم کی منصوبہ بندی کی ہے. ان میں دو کیس رسپانس پولیو مہم ہوں گیں جب کہ ایک ایس این آئی ڈی ہوگی۔ ایکشن پلان کے تحت پہلی کیس رسپانس مہم کو 15 سے 18 جولائی جب کہ ایس این ڈی آئی کو 26 اگست سے 29 اگست اور آخری کیس رسپانس مہم کو 16سے 19ستمبر تک کیا جائے گا۔