حافظ آباد تحریک انصاف کا رہنما بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہورمیں فیکٹری سے کروڑوں کی گیس چوری پکڑی گئی، سیالکوٹ میں بجلی چور گینگ گرفتار

سرگودھا میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی بجلی اورگیس چوری پکڑلی۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع ری رولنگ فیکٹری پرچھاپہ مارکا رروائی کے دوران فیکٹری سے کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی۔ فیکٹری میں ڈائریکٹ پا ئپ لگا کر گیس چوری کی جارہی تھی۔ٹا سک فورس نے گیس کنکشن منقطع کر نے کے علاوہ فیکٹری کوسیل کردیا۔ گوجرانوالہ میں ٹاسک فورس نے فلور ملز پرکارروائی کرکے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی، میٹر اور ٹرانسفارمر قبضہ میں لے لیے۔حافظ آباد میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ملک علی عباس اعوان سمیت درجنوں افرادکوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ان کے خلاف مقدمے درج کرا دیے گئے۔




سیالکوٹ میں ریموٹ کنٹرول چپس کے ذریعے بجلی چوری کروانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا،میانوالی قریشیاں میں چھاپوں کے دوران بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دیے گئے پولیس کارروائی کے لیے درخواست دیدی گئی۔پبی میں چھاپے کیخلاف واپڈا اہلکاروںنے 5گھنٹے تک ایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم کویرغمال بنالیا،یرغمالی ٹیم کی مددکوجانے والے پولیس سب انسپکٹربھی ملازمین کے ہتھے چڑھ گئے، مذاکرات کے بعدٹیم کو رہائی ملی۔ واپڈاملازمین نے سب ڈویژن دفترمیںزبردست توڑپھوڑکی اور دفتر کا ریکارڈ نذر آتش کردیا۔سرگودھامیں سابق ممبر صوبائی اسمبلی کے بھائی محمد ظفرسکنہ سمیت متعدد افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں متعلقہ ایس ڈی او فیسکو کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story