کسان اتحاد نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دے دی

ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کم کرنے اور حکومتی مشیران کی جانب سے پارلیمنٹ کو ڈکٹیشن دینے پر احتجاج کریں گے،خالدمحمودکھوکھر

ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کم کرنے اور حکومتی مشیران کی جانب سے پارلیمنٹ کو ڈکٹیشن دینے پر احتجاج کریں گے،خالدمحمودکھوکھر۔ فوٹو: فائل

کسان اتحاد نے فصل کی پیداواری لاگت کم کرنے اقدامات بجٹ2019-20 میں شامل نہ کرنے پر اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دیدی۔


پیر کے روز کسان اتحاد کے سربراہ خالد محمود کھوکھر کا کہناہے کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کم کرنے اور حکومتی مشیران کی جانب سے پارلیمنٹ کو ڈکٹیشن دینے پر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرپارلیمنٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کیاجائے گا تو کسان اور ملک کس جانب جائے گا؟ پارلیمنٹ سپریم ہے یا رزاق داؤد جیسے غیرمنتخب مشیران ؟۔
Load Next Story