کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی 22 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا

رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے 27 پستول، 9 رائفلیں اور کارتوس بھی برآمد کئے۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 22 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپرشن کے دوران رینجرز نے 22 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ملزمان کے قبضے سے 27 پستول، 9 رائفلیں اور کارتوس برآمد کئے، رینجرز ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، آپریشن کے دوران کسی بھی شخص کو اندر اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات اور جوئے کے اڈوں پر چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں جس میں 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ترجمان نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی نے تمام متعلقہ ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشی اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کارروائی میں ہر ممکن تیزی لائی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story