ایم کیو ایم کا عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری
رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اور ہمدردوں سے مظاہرے میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنانےکی اپیل کی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احتجاج متحدہ قومی موومنٹ کو ریاستی آپریشن کا نشانہ بنانے کے خلاف کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جب کہ دہشت گردعناصر آج بھی آزاد ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے خلاف ہر سطح پر پرامن احتجاج جائے گا۔ اعلامیے میں رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اور ہمدردوں سے مظاہرے میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنانےکی اپیل بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پولیس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا تھا جنہیں گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے انہیں 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ایم کیوایم کی جانب سے ندیم ہاشمی کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔