روس میں نفسیاتی اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک متعدد لاپتہ
واقعے میں 27 افراد لاپتہ بھی ہوئے جن کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں
روس کے شمالی مغربی علاقے نوف گورود میں واقع نفسیاتی اسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 37 افراد ہلا ک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نفسیاتی اسپتال میں آگ لگنے کا کا واقعہ آج صبح پیش آیا جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک جبکہ اسپتال کی عمارت پوری طرح جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی، واقعے میں 27 افراد لاپتہ بھی ہوئے جن کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ان میں سے بھی بعض کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کے سگریٹ پینے کی وجہ سے اس کے کمبل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واضح رہے کہ روس میں آگ لگنے کے واقعات کے دوران حفاظتی انتظامات کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے اور سال 2012 کے دوران ان واقعات میں 12 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ رواں سال اپریل میں ماسکو کے قریب ایک اسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں بھی 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔