جسٹس مشیرعالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دیدی گئی

ججز کی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانےکی منظوری بھی دےدی۔

جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی باضابطہ منظوری ججز کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ فوٹو فائل

MULTAN:
اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کےلئے پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانےکی منظوری دےدی۔


ججز کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس راجا ظفر الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے اوران کی جگہ جسٹس مقبول باقرکو سندھ ہائی کوٹ کا چیف جسٹس بنانے کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ پارلیمانی کمیٹی نے کچھ ججوں کے ٹیکس نہ دینے پر تحفظات کا اظہارکیا۔ جس پر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ایف بی آر کی رپورٹ مکمل نہیں۔ کمیٹی ارکان نے ایف بی آر کی رپورٹ پر بھی عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ چیرمین پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ آئی بی ججوں کی انکوائری کے حوالےسے نظام بہتر او ر موثر بنائے۔ آئندہ ججوں کےمتعلق رپورٹ میں یہ بھی بتایا جائے کہ ججوں سے کون کون ملتا ہے اور کن تقریبات میں جاتے ہیں۔
Load Next Story