بی جے پی نے مسلمانوں کے قاتل نریندرمودی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا
پارٹی نے بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے، انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نریندرمودی
بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو وزارت عظمی کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے صدر رجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے نریندر مودی کو آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ بھارت کے عوام انتخابات میں بی جے پی کو مینڈیٹ دیں گے اور ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔، اس موقع پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی کی جانب سے بہت بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ نریندرمودی کوسال 2002 میں گجرات فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کابھی ذمہ دار ٹھہرایاجاتا ہے جس کی بنا پر امریکی انتظامیہ نےبھی ان پر امریکا میں داخل ہونے کی پابندی عائد کررکھی ہے۔