برطانوی شہرلیسٹر میں گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاتون اوران کے 3 بچے جاں بحق

شہنیلا توفیق نامی پاکستانی خاتون ان کی 19 سالہ بیٹی زینب اور 2 بیٹے جمال اور بلال اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق ہوئے

خاتون کے شوہر ڈاکٹر محمد توفیق الستار پیشے سے نیرو سرجن ہیں اور آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ایک اسپتال میں نوکری کرتے ہیں۔

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں گھر میں آگ لگنے سے 40 سالہ پاکستانی خاتون اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

آگ لگنے کا واقعہ ووڈ ہل کے علاقے میں پیش آیا جہاں شہنیلا توفیق نامی پاکستانی خاتون ان کی 19 سالہ بیٹی زینب توفیق اور 2 بیٹے جمال توفیق اور بلال توفیق اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے چاروں افراد اپنے اپنے کمروں میں مردہ پائے گئے۔


واقعے سے چند گھنٹے قبل اسی روڈ پر ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ اور اس شخص کا قتل ایک ہی واقعے کی دو کڑیاں ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ گھر میں آگ اس قتل کا بدلہ لینے کے لئے لگائی گئی ہو لہذاٰ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خاتون کے شوہر ڈاکٹر محمد توفیق الستار پیشے سے نیرو سرجن ہیں اور آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ایک اسپتال میں نوکری کرتے ہیں، محلے والوں کے مطابق یہ خاندان حال ہی میں لیسٹر میں منتقل ہوا تھا، حادثے کے وقت ڈاکٹر محمد توفیق الستار ڈبلن میں ہی تھے ۔
Load Next Story