راولپنڈی پولیس کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 13 اہلکار معطل مقدمہ درج
پولیس اہلکاروں نے 5 شہریوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور رہائی کے لیے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا
WASHINGTON DC:
تھانہ ویسٹریج پولیس کے 13 اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کردیا گیا۔
راولپنڈی میں تھانہ ویسٹریج کے 13 پولیس اہلکاروں نے لاہور سے راولپنڈی آنے والے 5 افراد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا جس پر اشرف ٹاؤن کے چوکی انچارج سکندر نواز، اے ایس آئی محسن شاہ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق چوکی انچارج سکندر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق 13 پولیس اہلکاروں نے لاہور سے تعلق رکھنے والے 5 شہریوں کو اغواء کیا اور تھانہ صادق آباد کی پولیس چوکی میں نظربند کردیا جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور رہائی کے لیے 30 لاکھ روپے مانگے گئے۔ پولیس اہلکاروں نے 5 لاکھ روپے لے کر شہریوں کو رہا کیا۔