فلموں کی کامیابی کیلیے جاندار اسکرپٹ ضروری ہے مصطفی قریشی
اب دور بدل چکا ہے،سوچ میں تبدیلی لانا اور روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی
فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا جس طرح ٹیلی ویژن ڈراموں میں جدت نظر آرہی ہے اسی وجہ سے یہ ڈرامے عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بہترین کہانیوں کا انتخاب ہے فلم انڈسٹری کے لوگوں نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی لیکن اب دور بدل چکا ہے کراچی میں بننے والی فلموں میں سب سے زیادہ اہمیت اسکرپٹ پر دی جارہی ہے اچھی کہانی ہوگی تو وہ فلم ضرور کامیاب ہوگی۔
یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے اور جاندار اسکرپٹ کی ضرورت ہے۔ جس تیزی سے عوام کی سوچ بدل رہی ہے ان میں شعور اجاگر ہورہا ہے یہی سوچ تبدیلی لارہی ہے،انھوں نے اب یہ بھی ضروری نہیں کہ بہت بڑے بجٹ سے کوئی فلم بنائی جائے کم بجٹ سے بھی اچھی فلم بنائی جاسکتی ہے، ہمیں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے جو ان حالات میں بھی اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔