گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد

پابندی لاگو ہونے کے بعد افغانستان کو بھی آٹے کی ترسیل بند

اسی سی سی نے غیرممنوعہ ایلومیننئم اسکریپ کی درآمد کی اجازت دے دی : فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اورآٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ملک میں آٹے کی قیمتوں کے استحکام اور وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کرتے ہوئے گندم اورآٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی لاگو ہونے کے بعد افغانستان کو بھی آٹے کی ترسیل بند کردی گئی ہے۔


دوسری جانب اسی سی سی نے غیرممنوعہ ایلومینیم اسکریپ کی درآمد کی اجازت دے دی۔ اجلاس میں درآمدی کھاد کی قیمت 1800 روپے فی بوری مقرر کرنے، رواں مالی سال کے لئے تمباکو کی کم ازکم امدادی قیمت مقررکرنے سمیت اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز کی درآمد پر11 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بھی وفاق کوایکسپورٹ پرپابندی کی سفارش کی تھی۔
Load Next Story