ٹھٹھہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن4بچوں سمیت7افراد بیہوش

تعلیمی وکاروباری سرگرمیاں ٹھپ، صبح 6 سے رات 8 بجے تک بجلی بند رہنے سے پانی کا بھی بحران

بجلی کے ستائے ہزاروں افراد پریس کلب کے سامنے احتجاجاً مین روڈ پر لیٹ گئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ٹھٹھہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں معطل، 4 بچوں سمیت 7 افراد بیہوش، حیسکو کے خلاف مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو کی جانب سے ٹھٹھہ اور مکلی میں بغیر اطلاع صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی، بجلی کی بندش کی وجہ سے کاروباری و تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے اسکولوں سے اپنے گھروں کو لوٹنے والے 3 بچوں قدیر، عزیز اور روی کمار سمیت 7 افراد بیہوش ہو گئے۔ بجلی کی سپلائی صبح 6 سے رات 8 بجے تک بند رہی۔




جس کی وجہ سے پانی کی بھی شدید قلت رہی۔ بجلی کے ستائے ہزاروں افراد پریس کلب کے سامنے احتجاجاً مین روڈ پر لیٹ گئے، ٹھٹھہ غلام اللہ ساکرو جانے والی سڑک بند کر دی۔اس کے بعد مطاہرین ریلی کی شکل میں حیسکو آفس اور گرڈ اسٹیشن پہنچے تو حیسکو ملازمین دفاتر کو تالے ڈال کر غائب ہو گئے۔
Load Next Story