تابڑتوڑچھاپوں کے باوجود ملزمان نے شاہ فیصل کالونی کے نجی بینک سے33لاکھ لوٹ لیے

جمعہ کی صبح10 بجکر10منٹ پر موٹر سائیکلوں پر سوار6ملزمان بینک میں داخل ہوئے، ایک باہر ہی رک گیا تھا، پولیس

پولیس نے بینک میں بننے والی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی،گارڈز زیر حراست، مقدمہ درج، تفتیش شروع فوٹو: فائل

کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کو چارج سنبھالتے ہی ڈاکوؤں نے بینک ڈکیتی کا پہلا تحفہ دیدیا۔

پولیس اور رینجرز کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں ، انٹیلی جنس نگرانی جیسے سخت اقدامات دھرے کے دھرے رہے گئے شاہ فیصل کالونی میں نجی بینک سے 6 ڈاکو دن دہاڑے 33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں واقع نجی بینک سے6 ملزمان33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،ایس پی شاہ فیصل کالونی علی آصف نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعہ کی صبح10 بجکر10منٹ پر موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان آئے جن میں سے5 ملزمان بینک میں داخل ہو گئے ۔




جبکہ ایک ملزم رک گیا ، بینک میں جانے والے ملزمان نے عملے اور وہاں موجود کھاتے داروں کو یرغمال بنا کر کیشن کائونٹر اور اسٹارنگ روم میں موجود 33 لاکھ400 روپے سے زائد کی رقم بیگ میں ڈال کراپنے ساتھ لے گئے، ملزمان7منٹ میں واردات مکمل کر کے فرار ہو گئے ایس پی علی آصف نے اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی ، بینک کے باہر مورچہ بنا ہوا ہے جس میں3سیکیورٹی گارڈ موجود تھے، سیکیورٹی گارڈز نے اپنے بیان میں بتایا کہ بینک کے منیجر نے حکم دیا تھا کہ رائفل اور کارتوس الگ الگ رکھنا ہے۔

ملزمان واردات اتنی جلدی کر کے گئے کہ رائفل میں کارتوس ڈالنے کا موقع نہیں ملا ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی نے بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے قبضے میں لی لی جبکہ بینک کے تینوں سیکیورٹی گارڈز شفیق ، زاہد اور رفیق کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی، شاہ فیصل کالونی پولیس نے بینک منیجر محمد سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
Load Next Story