بلوچستان میں فلور ملز مالکان کا ہڑتال کا اعلان

حکومتی ناروا ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کررہے ہیں، فلور ملز ایسوسی ایشن

کوئٹہ شہر سمیت کہیں  بھی فلور ملز ایسوسی ایشن والے سپلائی نہیں کریں گے، فلور ملز مالکان . فوٹو : فائل

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں 17 فیصد ٹیکس لگانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔


کوئٹہ شہر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عبدالواحد ترین شریف خان اور دیگر نے ایکسپریس کو بتایا کہ بجٹ میں ان پر لگائے جانے والے ٹیکس کے خلاف وہ آج سے ہڑتال کررہے ہیں جس کے دوران کوئٹہ شہر سمیت کہیں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن والے سپلائی نہیں کریں گے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ جس طرح سے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں وہ اس کے دینے کے سراسر بھی قابل نہیں ہیں 17 فیصد ٹیکس لگانا کہاں کا انصاف ہے، ہم فلور ملز والے اس قابل نہیں کہ ہم اتنا ٹیکس دیں اور اسی لئے ہم آج سے ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں اور ہماری ہڑتال یوں ہی جاری رہے گی، اگر پھر بھی ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو ہم مزید آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔
Load Next Story