کراچی میں انسداد ہیپاٹائٹس مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مہم 3 ماہ جاری رہے گی،ملک بھرمیں ہیپاٹائٹس بی اورسی وائرس پھیل رہا ہے
QUETTA:
ملک بھر میں ہیپاٹائٹس وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس وائرس کی روک تھام اورعوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلیے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کیخلاف ملک گیر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں مہم ملک کے25اضلاع میں شروع کی جائے گی، مہم 3 ماہ تک جاری رہے گی جس میں عوام کواس وائرس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیاجائے گا، وائرس سے بچائو کیلیے بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوانے پر زوربھی دیاجائے گا، معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں یہ مہم عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے پہلے مرحلے میں ہائی رسک ایریا میں شروع کی جائے گی جس میں کراچی سمیت اندرون سندھ کے بعض اضلاع بھی شامل ہوں گے، مہم کے دوران غیر سرکاری تنظیموں، سرکاری اورنجی اداروں کوبھی شامل کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا وائرس استعمال شدہ سرنجوں، آلودہ سرجیکل آلات، سوئیوں، ناک کان چھیدنے والی سوئیوں اورحجام کے آلودہ استروں وبلیڈ سے وائرس منتقل ہوتا ہے، دریں اثنا ماہرین طب نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس انسانوںکیلیے ایک خطرناک وائرس ہے جومتاثرہ مریض کے خون سے دوسرے صحت افراد کومنتقل ہوتا ہے کیونکہ اس کا وائرس خون میں ہی رہتا ہے،جگر کو شدید نقصان پہنچتا ہے ۔