حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی تردید کردی

شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جارہا اور وہ بحیثیت چیئرمین ایف بی آر کام کرتے رہیں گے، نعیم الحق

گزشتہ چند روز سے شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں فوٹو: فائل

لاہور:
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی تردید کردی۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جارہا اور وہ بحیثیت چیئرمین ایف بی آر کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلان کردہ معاشی پالیسیوں اور اس کے اطلاق پر تاجر اور سرمایہ دار طبقے کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اس تناظر میں گزشتہ چند روز سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔
Load Next Story