پشاور ہائیکورٹ نے ایک اور سول جج کو برطرف کردیا
سول جج نعمت اللہ شاہ پر ڈسپلن کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت
پشاور ہائی کورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا جرم ثابت ہونے پر سول جج کو برطرف کردیا۔
ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سول جج نعمت اللہ شاہ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر برطرف کیا گیا۔ جج کے خلاف 20 مئی 2019 سے تحقیقاتی کمیٹی انکوائری کررہی تھی جس کی سفارشات پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ الزامات ثابت ہونے پر سول جج نعمت اللہ کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 ججز برطرف
پشاور ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر 2 دن قبل بھی دو ججز کو نوکری سے برخاست کیا تھا جن میں سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال شامل ہیں۔