کراچیپرتشدد واقعات میں ڈی ایس پی سمیت دو افراد جاں بحق 3 ڈاکو ہلاک

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 9 ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کی، جس سے ممتاز شاہ کے سر اور سینے پر 2 گولیاں لگیں، ایس ایچ او

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 9 ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کی، جس سے ممتاز شاہ کے سر اور سینے پر 2 گولیاں لگیں، ایس ایچ او. فوٹو: فائل

ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کئے جانے کے باوجود شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں جووینائل جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈینٹ سمیت دو افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا گیا جبکہ پولیس سے مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔


ایس ایچ او ماڈل کالونی مصری خان کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں تعینات ڈی ایس پی ممتاز شاہ کسی ضروری کام سے اپنی گاڑی پر اکیلے اپنے گھر سے نکلے کہ قریب ہی گھات لگائے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ممتاز شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مصری شاہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 9 ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کی، جس سے ممتاز شاہ کے سر اور سینے پر 2 گولیاں لگیں جو ان کی موت کا باعث بنیں، پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ممتاز شاہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال جبکہ ان کی کار متعلقہ تھانے پہنچا دی ہے۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاﺅن نمبر 4 پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، تاہم مقتول کی تاحال شناخت نہیں کی گئی، نارتھ کراچی سیکٹر 3 میں 6 ڈاکو ایک گھر میں گھس کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story