چیرمین نیب کی جلد از جلد تقرری کیلئے اسحاق ڈار کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ
19ستمبر کو وطن واپس پہنچ رہا ہوں امید ہے کہ جلد ہی چیرمین نیب کی تقرری کا معاملہ طے پاجائے گا،خورشید شاہ کا جواب
سپریم کورٹ کی جانب سے چیرمین نیب کی تقرری کے لئے دیئے گئے حکم پر عملدرآمد کے لئے وفاقی خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے گفتگو کے دوران انہیں سپریم کورٹ کے احکامات سے آگاہ کیا اور عدالت عظمیٰ کی ہدایات کے مطابق نیب کے چیرمین کی جلد تقرری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے گزشتہ ملاقات کے دوران انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ چیرمین نیب کے لئے وہ لندن روانگی سے قبل دو نام تجویز کردیں گے تاہم اپنے مجوزہ نام پیش کئے بغیر ہی وہ لندن روانہ ہوگئے۔
گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ وہ 19 ستمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی چیرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 مئی کو چیرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس عہدے کے لیے نئی تقرری کرنے کا حکم دیاتھا تاہم 5 ماہ بعد بھی اس عہدے پر تقرری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔