مریم نواز کا نواز شریف کی تصویر والا لباس پہن کر انوکھا احتجاج
مریم نواز کے لباس پر نواز شریف کی رہائی کے الفاظ درج تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کی تصویر والا لباس پہن کر انوکھا احتجاج کیا جس پر نواز شریف کی رہائی کے الفاظ درج تھے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے لئے مریم نواز نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ نواز شریف کی تصویر اور اس پر درج انگریزی اور اردو زبان میں "بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو" کی تحریر کی وجہ سے مریم کا لباس عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف نیب کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست خارج
احتساب عدالت پیشی کے وقت مریم نواز کے کالے کُرتے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی تھی جس پر 'بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو' کے الفاظ بھی تحریر تھے۔ عدالت میں مریم نواز نے منفرد انداز میں یہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر مبینہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کا حکم دیا۔