اداروں میں سزا جزا کا نظام مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم
حکومت نے جو اصلاحات متعارف کرائیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں میں سزا جزا کا نظام مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر طاہر خوشنود نے بھی شرکت کی۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے شعبے میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں میں سزا جزا کا نظام مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے، مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی، ریاست مدینہ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے غریب عوام کے لیے اقدامات کیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے، گزشتہ 10 ماہ میں سماجی، معاشی و اقتصادی اصلاحات متعارف کرائیں، موجودہ حکومت نے جو اصلاحات کیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔