کراچی میں پانی کے بحران پر جماعت اسلامی کا شارع فیصل پر احتجاج
مظاہرین نے کراچی کو پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے۔
شہر میں پانی کے بحران پر جماعت اسلامی نے شارع فیصل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جماعت اسلامی نے پانی کے بحران کے خلاف شارع فیصل پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں یو سی چیرمین جنید مکاتی اور جماعت کے کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں مٹکے اور پانی کی بوتلیں اٹھا رکھی تھیں اور کراچی کو پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے۔
جنید مکاتی نے کہا کہ کراچی کے عوام سڑکوں، گیس، بجلی، پانی سے محروم ہیں، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، کراچی کی عوام کو پانی نہ ملا تو دیگر سڑکیں بھی بند کردیں گے۔ احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔