خدمات کا تجارتی خسارہ جولائی میں سال بہ سال 42 فیصد سکڑ گیا
برآمدات 12 فیصد بڑھ کر 38.5 کروڑ، درآمدات 12 فیصد کمی سے 54.4 کروڑ ڈالر رہیں
پاکستان سے خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران زبردست اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013 میں 12.26 فیصد کے اضافے سے 38کروڑ 49لاکھ 20ہزار ڈالر کی خدمات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں سروسز ایکسپورٹ کی مالیت 34کروڑ 28لاکھ90ہزار ڈالر رہی تھی۔
اس دوران خدمات کی درآمدات کی مالیت بھی سال بہ سال 11.95 فیصد کی کمی سے 54کروڑ 38لاکھ80ہزار ڈالر رہی جس کے نتیجے میں خدمات کا تجارتی خسارہ 42.16 فیصد گھٹ کر 15کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار ڈالر تک محدود رہا، جولائی 2012 میں خدمات کی درآمدات 61کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار ڈالر اور تجارتی خسارہ 27کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہا تھا۔