پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کردیا
ہم پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام مفاہمت کی پالیسی کے برعکس ہے
ISLAMABAD:
پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹر بیان میں لکھا ہے کہ پاکستان افغانستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ افغانستان اور خطے میں دیر پا امن کے لیے دونوں اطراف سے تعمیری کام جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے جب کہ الزام تراشی کا اقدام مفاہمت کی پالیسی کے برعکس ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کو کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ گزشتہ روز قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے دروازے پر کار بم دھماکے میں 12 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔