سلمان خان کا بگ باس کبھی نہ چھوڑنے کا اعلان

جب تک چینل والے ہاتھ جوڑ کر درخواست نہیں کرینگے بگ باس سے الگ نہیں ہونگا۔

میں بگ باس کے سیزن سیون کے بارے بیحد پرجوش ہوں، اس مرتبہ بگ باس کا تھیم جہنم اور جنت کے تصور پر رکھا گیا ہے، اداکار۔فوٹو : فائل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس کبھی نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک چینل والے ہاتھ جوڑ کر درخواست نہیں کرینگے بگ باس سے الگ نہیں ہونگا۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں بگ باس کے سیزن سیون کے بارے بیحد پرجوش ہوں، اس مرتبہ بگ باس کا تھیم جہنم اور جنت کے تصور پر رکھا گیا ہے، جنت اور جہنم دونوں کا وجود ہے اور میرے اندر بھی دونوں موجود ہیں۔ سلمان خان نے میڈیا پر جگت کستے ہوئے کہا کہ میڈیا جب دوسروں پر متوجہ ہوتا ہے تو وہ جنت کے فرشتے بن جاتے ہیں اور جب اپنا رخ میری جانب کرتا ہے تو مجھے دوزخ کا داروغہ بنا دیتا ہے۔
Load Next Story