تاجراغوا کیس کے مفرور4 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
طیب احمد کے والد نے 10لاکھ سے زائد تاوان ادا کرکے بیٹے کو بازیاب کرایا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آنند رام نے گڈاپ ٹاؤن میں تاجر کے اغوا برائے تاوان کے الزام میں مفرور4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت میں طیب احمد نے گرفتار ملزمان حاکم علی کھوسو ،محمد یوسف بگٹی اور شوکت کو شناخت کرلیا، ملزمان نے چند ماہ قبل طیب احمد کو اغوا کرکے 3 کروڑ تاوان طلب کیا تھا ، مغوی کے والد نے 10لاکھ سے زائد تاوان ادا کرکے بیٹے کو بازیاب کرایا تھا ، پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔
ملزمان کے 4ساتھی خیر محمد عرف خیرو،محمد حسن بگٹی ، صالح عرف فتو رند اور منظور بروہی مفرور ہیں،عدالت نے مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور سماعت 23ستمبر تک ملتوی کردی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایس ایچ او پریڈی قتل کیس کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی ۔