ملک میں حقیقت میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے مولانا فضل الرحمان
حافظ سعید کی گرفتاری بھی امریکا کے دباؤ پر کی گئی، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں حقیقت میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، مہنگائی سےعوام کی کمرٹوٹ گئی ہے، پہلے بجٹ میں ہی شہریوں نے اپنی دکانیں بند کردیں، حکومت کے پہلے بجٹ پر تاجربرادری نے جو ردعمل دیا ہے وہ عدم اعتماد ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دارہیں وہ دھڑا دھڑ سیاسی لوگوں کو گرفتارکررہے ہیں، ملک میں حقیقت میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، نوازشریف سے متعلق جج کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کردینا چاہیے، جھوٹے الزامات کے تحت جیل میں رکھنا حبس بے جا میں رکھنے کے مترادف ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا توسیاسی مؤقف واضع ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے آئی، نوازشریف کے دورمیں بھی اسمبلی پر دھاندلی کے اتنے الزامات نہیں لگے تھے جتنے موجودہ دور میں لگے، اس وقت صرف تحریک انصاف دھاندلی کا کہتی تھی اوراب تمام جماعتیں دھاندلی کا شور کر رہی ہیں، 25 جولائی کو ملک بھرمیں یوم سیاہ منائیں گے، اور دنیا کوبتائیں کہ اس دن دھاندلی سے یہ لوگ اقتدارمیں آئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی گرفتاری بھی امریکا کے دباؤ پر کی گئی، حافظ سعید کوایسے وقت میں گرفتارکیا گیا جب عمران خان امریکا جارہے تھے۔ ہم تو پہلے ہی قومی دھارے میں شامل ہیں ہمیں قومی دھارے میں شامل کرنے والے اسلامی دھارے میں شامل ہوں۔