رواں سال ملک بھر میں329 پولیس اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بنے

رواں سال بلوچستان میں 90 جبکہ خیبرپختونخوا میں 86 پولیس اہلکاروں اور افسران کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

کراچی میں رواں برس 2ڈی ایس پی ، 2انسپکٹرز، 12سب انسپکٹرز، 24 ہیڈ کانسٹیبلز اور 68 کانسٹیبلز کو شہید کیا گیا۔ فوٹو: فائل

رواں سال ملک بھر میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ملک بھر میں 329 پولیس افسران اور اہلکار وں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔

ہفتے کو میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں 2ڈی ایس پی ، 2انسپکٹرز ، 12سب انسپکٹرز ، 24 ہیڈ کانسٹیبلز ، 68 کانسٹیبلز سمیت 124 پولیس اہلکاروں کو شہید کیاگیا جبکہ رینجرز کے 10 جوان بھی دہشت گردی کا نشانہ بنے، ضمنی انتخابات کے موقع پر 3 فوجی جوان بھی بم دھماکے میں شہید ہوئے۔




ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بننے والوں میں پنجاب کے 16 پولیس افسران و اہلکار بھی شامل ہیں۔ رواں سال بلوچستان میں 90 جبکہ خیبرپختونخوا میں 86 پولیس اہلکاروں اور افسران کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کے علاوہ عام شہریوں کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں تک جا پہنچی ہے۔
Load Next Story