ایف بی آر نے رجسٹرڈ غیرمنقولہ جائیدادوں کی کاپیاں مانگ لیں
اربوں کی جائیدادیں خریدنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے متعلق چھان بین ہوگی۔
ایف بی آرنے اربوں روپے کی جائیدادیں خریدنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنیوالے امیر ترین لوگوں کے متعلق چھان بین کیلئے چاروں صوبوں کی پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹیز سے رجسٹرڈ شدہ تمام غیرمنقولہ جائیدادوں کی اسکین شدہ کاپیاں مانگ لیں۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے ایکسپریس نیوزکو بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹیز کے سربراہان کے ساتھ خود ملاقاتیں کررہے ہیں اور اس حوالے سے حال ہی میں پاکستان پراپرٹی رجسٹریشن لاہور کے حکام سے ملاقات ہوئی جس میں مذکورہ اتھارٹی نے ان کے پاس رجسٹریشن کیلیے آنیوالی تمام انفرادی اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پلاٹس ومکانات کی رجسٹریشن کی سکین شدہ کاپیاں فراہم کرنے پر نہ صرف رضامندی ظاہر کی ہے بلکہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ اس حوالے سے ایف بی آر اچھی شہرت کے حامل ایماندار افسران کی ایک خصوصی ٹیم بھی بنائی جائیگی جو پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹیز سے رجسٹرڈ جائیدادوں کی کاپیاں اسکین کر کے حاصل کریگی۔
ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آرنے چندروز قبل پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹی لاہور کو باضابطہ خط بھی لکھا ہے، وہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹیز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔