بی جے پی کے نامزد وزیر اعظم تاحال امریکی ویزے سے محروم

نریندر مودی کو ویزا نہ دینے کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی, امریکی محکمہ خارجہ

نریندر مودی کو ویزا نہ دینے کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI:
امریکا نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو ویزا نہ دینے کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مودی نے درخواست دی تو دیگر افراد کی طرح اس پر غور کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کی جانب سے نریندر مودی کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کرنے کے باوجود امریکا کی پالیسی میں مودی کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔




ترجمان نے کہا کہ نریندر مودی درخواست دیں گے تو اس کا خیر مقدم کریں گے اور جس طرح دیگر درخواستوں پر غور کیا جاتا ہے اسی طرح ان کی درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا بھارت کی اندرونی سیاست میں الجھنا نہیں چاہتا۔ امریکی قانون میں نظر ثانی کی گنجائش ہے لیکن وہ یہ نہیں بتا سکتیں کہ نظرثانی کا نتیجہ کیا نکلے گا۔
Load Next Story