کینسر کے خلاف ایک کرشماتی مشروب

چقندر ،گاجر اورسیب۔ کا جوس جسم سے فاسد مادے خارج کرتا ہے۔قبض ختم کرتا ہے اور جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناتا ہے

چقندر ،گاجر اورسیب۔ کا جوس جسم سے فاسد مادے خارج کرتا ہے۔قبض ختم کرتا ہے اور جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناتا ہے۔ فوٹو: فائل

اس مشروب کو کرشماتی اور معجزاتی مشروب کہا جارہا ہے اور یہ طویل عرصے سے زیراستعمال ہے۔

یہ مشروب اس قابل ہے کہ اس کے بارے میں سب کو بالخصوص کینسر کے مریضوں کو بتایا جائے۔ ایک مشہور شخصیت مسٹر سیٹو ہیں جو اس مشروب کی افادیت کی قسم کھاتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ سب کو اس کے بارے میں پتہ چلے تاکہ ان لوگوں کو فائدہ ہو جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ یہ مشروب جسم میں نقصان دہ خلیات (کینسرکے خلیات)کی تشکیل کو روکتا ہے اور اگر ایسے خلیات بن ہی جائیں تو ان کی مزید افزائش پر قابو پاتا ہے۔

مسٹر سیٹو کو پھیپھڑوں کاکینسر تھا۔چین کی ہربل ادویات کی ایک مشہور کمپنی کی جانب سے انہیں یہ مشروب استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔انہوں نے تین ماہ تک اس مشروب کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا اوراب ان کی صحت خاصی حد تک بہتر ہے اور وہ خاصی حد تک صحت مند زندگی گذار رہے ہیں۔اس مشروب کے بارے میں آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ مضراثرات سے پاک ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کو یہ مشروب خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ اسے خود تیار کرسکتے ہیں۔اس کے لیے تین چیزیں درکار ہوں گی۔ایک عدد چقندر ، ایک گاجر اورایک سیب۔ان تینوں پھلوں کو ملا کر آپ ان کا جوس تیارکرسکتے ہیں۔سب سے پہلے ان کو دھوئیں اور چھلکا اتارے بغیر چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد جوسر بلینڈر میں ان کا جوس نکالیں اور فوری طورپر پی لیں۔اس کو ذائقے دار بنانے کے لیے آپ اس میں لیموں بھی ملاسکتے ہیں۔یاد رکھیں کہ جوسر سے نکالنے کے بعد اسے فوری طور پر پینا ہے۔ اس میں ایک منٹ کی بھی دیر نہ کریں۔اس جوس سے آپ کو جو فائدے ہوں گے وہ درج ذیل ہیں:

٭ یہ کینسر کے خلیات بننے سے روکے گا اور ان کی افزائش بھی نہیں ہونے دے گا۔

٭ یہ جگر ، گردے اور لبلبے کے امراض کی روک تھام کے علاوہ السر کے لیے بھی شفابخش ہے۔

٭ پھیپھڑوں کو مضبوط بنائے گا اور ہارٹ اٹیک اور ہائی بلڈ پریشر کو بھی روکے گا۔

٭ مدافعتی نظام کو مضبوط کرے گا۔

٭ یہ بینائی کے لیے بھی مفید ہے اور آنکھوں کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔


٭ ورزش کے بعد ہونے والی درد اور پٹھوں کی درد کو بھی ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔



٭ جسم سے فاسد مادے خارج کرتا ہے۔قبض ختم کرتا ہے اور جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناتا ہے۔

٭ کیل چھائیوں کو ختم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

٭ بدہضمی اور گلے کی انفیکشن سے بچاتا ہے۔

٭ یہ مضراثرات سے پاک ہے اور غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر ہضم ہوجاتا ہے۔

٭ وزن کم کرنے کے لیے یہ تیر بہدف ہے۔

صرف دو ہفتے کے استعمال کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کا مدافعتی نظام پہلے سے بہتر ہوگیا ہے۔

اس مشروب سے صحت یاب ہونے والے کینسر کے سابق مریض سیٹو نے بتایا کہ جب اسے پہلی بار کسی نے اس علاج کے بارے میں بتایا تو اسے یقین نہ آیا۔ اس کاخیال تھا کہ بے شمار ٹوٹکوں اور ٹامک ٹوئیوں کی طرح یہ بھی محض ''ایک مفت مشورہ'' ہوگا۔وہ شروع میں سست روی کا شکار رہا اور مشروب کے استعمال سے گریز کرتا رہا۔لیکن آخر کاراس نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔مسٹر سیٹو کے مطابق جب اس نے اسے استعمال کرنا شروع کیا تو پوری باقاعدگی اور بھرپور طریقے سے استعمال کیا۔ اس کاخیال تھا کہ ذرا سی کوتاہی یا کمی بیشی ساری محنت اکارت کرسکتی ہے۔

مشروب کے استعمال کے بعد وہ اپنی صحت میں نمایاں بہتری دیکھنے لگا۔ اس کی توانائی بحال ہونے لگی اور اسے بھوک بھی لگنے لگی۔اس کی تھکن کم ہوگئی۔اس نے ڈاکٹروں کو اس بارے میں بتایا تو اس کے ٹیسٹ دوبارہ کیے گئے۔ٹیسٹوں کے مطابق اس کے کینسرکے خلیات میں نمایاں حد تک کمی آچکی تھی ۔ مزید ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ کینسری خلیات کی افزائش کی رفتار بھی کم ہوچکی ہے۔مسٹر سیٹو کے مطابق وہ اس معجزے پر دنگ رہ گیا اور اب وہ دوسروں کو بھی مشورہ دیتا ہے کہ وہ یہ مشروب استعمال کریں ۔ اس کو گھر میں خود بنائیں۔اس کو آزماتے ہوئے یہ ضرور سوچیں کہ اگر اس کافائدہ نہ ہوا تو نقصان بھی نہ ہوگا۔
Load Next Story