25 جولائی کو پشاور میں تاریخ ساز ملین مارچ کریں گے مولانا فضل الرحمن

25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس روز ناکام لوگوں کو اقتدار دیا گیا

25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس روز ناکام لوگوں کو اقتدار دیا گیا (فوٹو: فائل)

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو پشاور میں تاریخ ساز ملین مارچ کیا جائے گا اور آخری پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا۔

لاہور روانگی سے قبل پارٹی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈی آئی خان میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔


مولانا نے کہا کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف نہ صرف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے بلکہ اس کے آگے بند بھی باندھیں گے معاشی بحران روز بروز بڑھتا جارہا ہے، بحران کو قابو کرنا سلیکٹڈ حکومت کے بس کی بات نہیں، 25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس روز ناکام لوگوں کو اقتدار دیا گیا۔

انھوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ 25 جولائی کو بھرپور طریقے سے یوم سیاہ منانے کی تیاریاں کریں اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس سلسلے میں ہونے والے پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں۔
Load Next Story