کراچی رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں ٹارگٹ کلرز اور بھتا خوروں سمیت 30 ملزمان گرفتار
ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں، رینجرز
CAIRO:
شہر قائد میں قیام امن کے لئے رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز اور بھتا خوروں سمیت 30 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورنگی سو کوارٹر، جوہر موڑ، سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ، نیو کراچی، محمود آباد، بلوچ کالونی، بھینس کالونی، گلشن معمار اور حسن مجتبیٰ ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کئے گئے، کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور دیگر جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔ رینجرز کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اسی طرح پولیس نے بھی کئی مقامات پر چھاپے مار کر 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں اوردوسراسامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ عناصرہیں جو کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جاری ٹارگٹڈ آپریش میں رینجرز اور پولیس نے شہربھرسے 400 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رینجرز اور پولیس کے چھاپوں کے باعث جرائم کی شرح میں خاطرخواہ حد تک کمی آئی ہے جو اطمینان بخش بات ہے۔