ایئر پورٹس پر سامان کی ریپنگ لازمی کروانے کا حکم نامہ منسوخ

پلاسٹک ریپنگ لازم کرنے کے خلاف عوامی ردعمل سامنے آیا ہے

پلاسٹک ریپنگ لازم کرنے کے خلاف عوامی ردعمل سامنے آیا ہے فوٹو:فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی کروانے کا حکم نامہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر پلاسٹک ریپنگ پر عوامی ردعمل اور مسافروں کی جانب سے مزاحمت کے پیش نظر سامان کی پلاسٹ کی ریپنگ لازمی کروانے کا حکم نامہ منسوخ کردیا۔


یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کی کمپنی کو مل گیا

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی مسافر اپنی مرضی سے پلاسٹک کی ریپنگ کروانا چاہیے تو اس کے لئے ائرپورٹس پر سہولت فراہم کی جائے گی اور اگر کوئی مسافر اپنے سامان کی پلاسٹک ریپنگ نہیں کروانا چاہتا تو اسکے لئے لازمی نہیں ہوگا۔

ماضی میں بھی ملک بھر کے ائر پورٹس پر پلاسٹک ریپنگ کروانے کا فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی گی تھی لیکن مسافروں کی جانب سے سخت مزاحمت پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔
Load Next Story