بالی ووڈ کے سلطان اب بنائیں گے ’بلبل میرج ہال‘
سلمان خان کی اگلی فلم کا موضوع بالکل مختلف ہوگا
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ''دبنگ 3'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ ''بلبل میرج ہال'' کے نام سے ایک نئی فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں جس کی کہانی ایک شادی ہال کے گرد گھومتی ہے۔
خبروں کے مطابق، سلمان خان کی اگلی فلم میں بھارتی شادی ہالز کو بنیاد بناتے ہوئے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہوگی جو دہلی میں ایک شادی ہال کے مالک ہیں اور اس شادی ہال کے کاروبار میں انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سلمان خان کی 'دبنگ 3' میں نئی اداکارہ کی انٹری
فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے جو غالباً ''دبنگ 3'' کی ریلیز تک مکمل ہوجائے گا۔ اسی دوران کاسٹنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سلمان خان کی کترینہ کو 'ویسپا' کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد
واضح رہے کہ اس سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی، سلمان خان کی فلم ''بھارت'' اب تک دنیا بھر میں تقریباً 315 کروڑ (بھارتی) روپے کا بزنس کرکے 2019 کی کامیاب ترین بالی ووڈ فلموں میں شامل ہوچکی ہے۔ دبنگ 3 کی ریلیز اس سال کے اختتام تک متوقع ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سلمان خان نے ''بوتل کیپ چیلنج'' منفرد انداز میں قبول کرلیا