عرب لیگ کا شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے امریکا اور روس کے معائدے سے شام کے مسئلے کا سیاسی حل ممکن ہو سکے گا، سربراہ عرب لیگ

امریکا اور روس کے درمیان معائدے کے تحت شام کے کیمیائی ہتھیار 2014 کے وسط تک تلف کردیئے جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عرب لیگ نے امریکا اور روس میں شام کے کیمیائی ہتھیارتلف کرنے کے سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب لیگ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے معائدے کا خیرمقدم کرتی ہے کیونکہ اس فیصلے سے شام کے مسئلے کا سیاسی حل ممکن ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں 3 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے بشار الاسد کی حکومت کے پاس موجود کیمیائی ہتھیاروں کی تعداد اور نوعیت کے بارے میں اندازے لگا لیے گئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق شام کے تمام کیمیائی ہتھیار 2014 کے وسط تک تلف کردیئے جائیں گے۔
Load Next Story