وزیر داخلہ کا آرمی چیف کو فون اپردیر میں فوجی افسران کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر داخلہ نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپر دیر میں ہونے والے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی کی۔

وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے رابطہ کیا اور حکومت کی طرف سے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

MIRPUR:
وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان نے آرمی چیف سے رابطہ کر کے اپر دیر میں فوجی افسران کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے رابطہ کیا اور حکومت کی طرف سے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہوئے اپر دیر میں ہونے والے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ آج اپر دیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے جی او سی مالاکنڈ ڈویژن سمیت پاک فوج کے 2 اعلیٰ افسر اور ایک اہلکار شہید ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story